Sunday 31 January 2016

اب اپنے نام کی رنگ ٹون خود بنائیں۔ وہ بھی فری۔


اسلام و علیکم
سب دوست کیسے ہیں؟ اُمید کرتا ہوں سب اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔
موبائل ٹیکنالوجی میں رنگ ٹون کا استعمال کافی اہمیت کا حامل ہے۔ سادہ رنگ ٹونز تو ہر سمارٹ فون میں پہلے سے موجود ہوتی ہیں۔ لیکن دل کو لُبھانے والی ٹونز خُود ڈانلوڈ 
کرنی پڑتی ہیں۔ لیکن اب
جی ہاں! اب  آپ اپنے نام کی رنگ ٹون خُود بنا سکتے ہیں۔
اس کے لیے آپ کو پہلے ایک سائیٹ کا انتخاب کرنا ہو گا
سائیٹ کے لیے یہاں کلک کریں
سائیٹ اوپن کرنے کے بعد آپ نے سرچ بار میں اپنا نام لکھنا ہے جس کی آپ رنگ ٹون حاصل کرنا چاہتے ہیں
نام لکھنے کے بعد سرچ پر کلک کریں یا پھر انٹر پریس کریں۔
جیسے ہی آپ سرچ پر کلک کریں گے ایک نیا پیج اوپن ہو جائے گا۔
نیا پیج کچھ ایسا ہو گا یہاں پر آپ جو رنگ ٹون حاصل کرنا چاہتے ہیں اُس پر کلک کریں۔

اس کے بعد نیا پیج اوپن ہو گا یہاں آپ ڈاؤن لوڈ پر کلک کر کے اپنی رنگ ٹون ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
مذید انٹر نیٹ کے متعلق مفید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہماری ویب سایئٹ وزٹ کرتے رہا کریں۔۔ شکریہ۔۔ عدنان عمر


Sunday 17 January 2016

اینڈورائیڈ سیلفی لاک


اسلام و علیکم
 ہمارے دوست احباب اکثر اوقات ہمارے موبائیل فونز کو پکڑ کر ہمارے ایس ایم ایس پرسنل پکچرز وغیرہ دیکھنا شروع کردیتے ہیں جو کہ نہایت ہی غلط بات ہوتی ہے۔
یا گھر میں موبائیل پڑا ہو تو گھر والے چھیڑ خانیاں کرنا شروع ہو جاتے ہیں اکثر اوقات تو بچے ہی موبائیل کی جان نہیں چھوڑتے۔ ان سب مسلوں کا حل ایک ہی ہے اور وہ ہے سیکیورٹی لاک۔
سمارٹ فونز کے لیے بہت سے سیکورٹی لاک بنے اور بن رہےہیں لیکن آج جو لاک ہم آپ کے لیے لائے ہیں اس کا کام دوسرے سیکورٹی لاکس سے کافی الگ ہے۔ 
اس ایپلی کیشن کا سب سے اچھا فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ کے سمارٹ فون کے ساتھ آپ کی غیر موجودگی میں کوئی چھیڑ خانی کرتا ہے تو آپ کا سمارٹ فوں آس شخص کی سیلفی بنا لے گا اور اس شخص کو معلوم تک نہیں ہونے دے گا۔اور جب آپ اپنا سمارٹ فون استعمال کریں گے تب آپ کے سمارٹ فوں کی سکرین پر اس شخص کی سیلفی دیکھا دے گا۔ لہذا ہم ایسے 
سیلفی لاک نام بھی دے سکتے ہیں۔
تو دوستو! اس سیلفی لاک کو حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو پلے سٹور سے کلین ماسٹر کو ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرنا ہو گا کیوںکہ یہ کام کلین ماسٹر ہی نے کرنا ہے۔
ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ ہونے کے بعد خودبخود انسٹال ہو جائے گی۔ اور جب انسٹال ہو جائے تو پھر سٹارٹ پر کلک کردینا
جب کلین ماسٹر کا مین پیج آپ کے سامنے آجائے تواوپر لاکر کے نشان پر کلک کر دیں

جیسے ہی آپ اس لاکر پر کلک کریں گے ایک نیا پیج اوپن ہو جائے گا۔ جس میں 
"Protect You Apps Against Snoopers"
لکھا ہو گا۔ جس جس ایپلی کیشن کو آپ نے سنوپرزسے بچانا ہے اُن ایپلی کیشنز کو چیک کرتے جانا ہے۔ اور آخر میں پروٹیکٹ پر کلک کر دینا ہے۔
آب آپ نے اپنی مرضی کا پیٹرن ڈرا کرنا ہے۔
کنفرم کرنے کے لیے پیٹرن کو دوبارا ڈرا کرنا ہے
جیسے ہی آپ دوبارہ ڈرا کریں گے سکسیس فُلی کا میسج آجائے گا۔ آپ نے نیچے ڈُن کر دینا ہے۔
لو جی آپ کی ایپلی کیشن پروٹیکٹ ہو گی اب باری ہے سنوپرز کی سیٹینگ کرنے کی۔ آپ سیٹینگ میں جا کر سیلفی کی سیٹینگ بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔
یہ تھا آج کا ہمارا سادہ سا ٹیٹوریل۔
اینڈورائیڈ کے متعلق مزید جاننے کے لیے اینڈورائیڈ پر کلک کریں


Wednesday 13 January 2016

پیٹرن لاک توڑنے کا آسان طریقہ


اسلام و علیکم
اینڈورائیڈ سمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد سمارٹ فون میں موجود قیمتی ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لیے اکثر پیٹرن لاک کا استعمال کرتے ہیں۔
 اور یہ ایک مفید فیچر بھی ہے تاہم پیٹرن لاک کا بھول جانا کافی لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بھی بن جاتا ہے۔ تو اس صورت میں سمارٹ فون کو ان لاک کرنے کے لیے گوگل اکاؤنٹ کی ضرورت پڑتی ہے۔ 
لیکن اگر کس کو گوگل اکاؤنٹ کا یوزرنیم اور پاسورڈ بھی یاد نہ ہو تو پیٹرن لاک تورنا مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ نے اپنے سمارٹ فون سے میموری کارڈ نکال لینا ہے۔
 اس کے بعد سمارٹ فون کوآف کر دینا ہے۔ سمارٹ فون آف ہونے کے بعد والیم اپ
اور پاور کے بٹن کو ایک ساتھ دبایئں اور سکرین پر کُچھ نہ ظاہر ہونے تک ڈبائے رکھیں اُمید ہے آپ کے سمارٹ فون کا پیٹرن لاک ٹوٹ جائے گا اور آپ کا سمارٹ فون بغیر کسی لاک کے آن ہو جائے گا۔
ہم آپکے مشکور ہیں کہ آپ نے ہمارا بلاگ وزٹ کیا۔۔ عدنان عمر
 نوٹ: جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔  از عدنان عمر

Monday 11 January 2016

فیس بک پر گیم انوائٹس سے کیسے جان چھڑائیں؟


اسلام و علیکم
فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی دوبڑی قسمیں ہیں۔ ایک وہ جو صرف آن لائن گیمز کھیلتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے 500 دوستوں کو دن میں 5000 نوٹفیکیشنز کا تحفہ دیتے ہیں اور دوسرے وہ جنہیں ان فضول گیمز سے سخت چڑ ہوتی ہے اور اس سے زیادہ ان گیمز ریکویسٹ سے ہوتی ہے جو انکی پروفائل پر منڈلاتی رہتی ہیں۔

اگر آپ بھی ان گیمز اور نوٹیفیکشنز سے پریشان ہیں تو جناب مزید پریشان ہونے
کی اور ان فرینڈ کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ ان گیمز اور ان کے نوٹیفیکشنز کو بآسانی بلاک کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے اپنے فیس بک اکاونٹ میں لاگ ان ہوں۔ اُس کے بعد سیٹینگ   کا انتخاب کریں۔
سیٹینگز کے صفحے پر بائیں جانب بولاکینگ کا آپشن دبائیں۔

اور اگلی اسکریں پر مینج بلاکینگ کا پیج آ جائے گا۔ اس میں آپ نے اگر ایپلی کیشن کو بلاک کرنا چاہتے ہٰیں تو  بلاک ایپس کا انتخاب کریں اور اگر آپ ایپلی کیشن انوائیٹر کو بلاک کرنا چاہتے ہیں تو بلاک ایپ انوائیٹس کا انتخاب کریں۔
اور اس کے سامنے والی بار میں اندراج کرتے ہوے بلاک کرتے جائیں۔
امید ہے کہ اس چھوٹے سے ٹیوٹوریل کی مدد سے آپ کی فیس بک زندگی میں کچھ سکون آجائے گا اور ہر سکرین پر منڈلانے والی یہ انوائٹس اور نوٹیفیکشنز کچھ کم ہونگی۔

فیس بک کے متعلق مزید جاننے کے لیے فیس بک پر کلک کریں۔ شکریہ


Thursday 7 January 2016

اپنے لیپ ٹاپ کو وائی فائی ڈیوائیس بنائیں۔۔


اسلام و علیکم
ٹیکنالوجی کے اس دور میں انٹرنیٹ کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ اور جب سے اینڈورائیڈ نے اس دُنیا میں آنکھ کھولی ہے۔ ساتھ ہی وائی فائی کاروجھان بھی بڑھ گیا ہے۔
تو اب اس دور میں وائی فائی انٹرنیٹ ہر شخص کی ضرورت بن چُکی ہے۔ بعذ اوقات ہمیں ایک وقت میں بہت سی ڈیوائیسز انٹرنیٹ سے کُنکٹ کرنی پڑتی ہیں۔ جبکہ ایسا کرنا مشکل ہو جاتا ہے کیوں کہ ایسی کوئی وائرلیس ڈیوائیس موجودد نہیں ہوتی جس کی مدد سے ایسا کام سرانجام دیا جاسکے اور ایک وقت میں ذیادہ ڈیوائسز کو کُنکٹ کیا جا سکے۔
لیکن اب اس مسلے کا حل نکال لیا گیا ہے۔ ہم آپ کے لیے ایک ایسا سوفٹ وئیر ڈھونڈ لائے ہیں جیسے آپ اپنے لیپ ٹاپ میں انسٹال کرنے کے بعد اپنے لیپ ٹاپ کووائی فائی کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اور ذیادہ سے ذیادہ ڈیوایسز کو کُنکٹ کر سکتے ہیں۔
سوفٹ وئیر حاصل کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ پر کلک کریں
ہمارا بلاگ وزٹ کرنے کا شکریہ۔۔ 

Tuesday 5 January 2016

کسی بھی وائی فائی کا پاسورڈ حاصل کریں صرف 5 منٹ میں


Here is most recent Wifi Hack trap for Android 2015 Users – Buy Android telephone and now do some hacking. Each Computer and Android Geeks dependably think , How to hack wifi system and secret key from Android versatile. With Android Phone you can do whatever you need like hacking and breaking. In this post we talk about How to Hack Wifi on Android 2015 and Passwords from any Android Mobile Phone. On the off chance that you take after our Guide you are turned into a wifi secret word programmer.




Verify that your telephone is established . On the off chance that you don’t about establishing in android take after our aide for Android Rooting. Pulling is imperative for running Wifi Hacking Apps in Android Phone. When you root your telephone introduce some best root android applications for your android.

Wps Connect is Android Wifi Hacking App for rooted android phone. With this app you can disable other user net connection on same wifi network. With this WPS Connect application you can hack any wifi network and connect automatically to any password proctected wifi network. Download WPS Connect from below link. Check out How to Hack Wifi on Android 2016


REQUIREMENTS :-


  1. Rooted (how to root)
  2. Anroid Version 4.1.2 +

Download WPS Connect from Google Play Store.




With this app you’ll can connect to WiFi networks which have WPS protocol enabled. This feature was only available in version 4.1.2 of Android.
App developed with educational purposes. We are not responsible for any misuse.
WPS: http://es.wikipedia.org/wiki/Wi-Fi_Protected_Setup
WPS Connect is focused on verifying if your router is vulnerable to a default PIN. Many routers that companies install own vulnerabilities in this aspect. With this application you can check if your router is vulnerable or not and act accordingly.
Includes default PINs, as well as algorithms such Zhao Chesung (ComputePIN) or Stefan Viehböck (easyboxPIN).




Monday 4 January 2016

فیس بک کو ہلکا پھلکا، تیز رفتار اور مزید خوبصورت بنائیں


اسلام و علیکم

فیس بک اس وقت دنیا کی دوسری بڑی مشہور ویب سائٹ ہے لیکن اس کے ڈیزائن میں متاثر کرنے والی کوئی بات نہیں ہے۔ اگر آپ فیس بک کو ایک دلکش اور خوبصورت انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں تو گوگل کروم میں ’’فیس بک فلیٹ‘‘ (Facebook Flat) 

ایڈاون انسٹال کرنا ہو گا۔ 
یہ فیس بک پر ایک بہت ہی خوبصورت تھیم لگا دیتا ہے جس کی بدولت فیس بک کی دلکشی کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ فیس بک ویب سائٹ بہت جلدی کھلتی ہے اور اس کا مواد پڑھنے کے لیے بہتر انداز میں دکھایا جاتا ہے۔گیمز، اشتہارات و دیگر فالتو چیزیں ہٹا کر فیس بک نیوز فیڈ بھی انتہائی خوبصورت انداز میں دکھائی جاتی ہے۔ 


فیس بک کے متعلق مزید جاننے کے لیے فیس بک پر کلک کریں۔ شکریہ

Sunday 3 January 2016

ایف سکیور بوسٹر سے سست پڑتی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں جان ڈالیں -


اسلام و علیکم
اگر بات کی جائے کہ سسٹم میں جمع ہونے والی فالتو فائلز کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہیں تو یہ بات کمپیوٹر کے ساتھ اینڈروئیڈ ڈیوائس پر بھی صادق آتی ہے۔ چاہے وہ اینڈروئیڈ فون ہو یا ٹیبلٹ، وقت کے ساتھ ساتھ اس پر اتنی غیرضروری فائلز جمع ہو جاتی ہیں کہ ڈیوائس کی کارکردگی پچاس فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔ چونکہ اینڈروئیڈ کے لیے نت نئی ایپلی کیشنز اور گیمز بنائی جا رہی ہیں تو صارفین بھی آئے دن کچھ نیا آزماتے ہیں۔ نئی ایپس اور گیمز ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں پھر ان میں سے کچھ کو اَن انسٹال کر دیتے ہیں۔ اسی طرح گیمز کی اپ ڈیٹس وغیرہ بھی ڈیوائس کو سست کرنے میں اپنا حصہ ڈالتی رہتی ہیں۔ ایک عام اینڈروئیڈ ڈیوائس کی کارکردگی پر ایپلی کیشن کیشے، ایپ ڈیٹا، ڈاؤن لوڈڈ 
فائلز اور اَن انسٹال کی گئی ایپلی کیشنز کی باقیات اثر انداز ہوتی ہیں۔ 

فون کی صفائی کے لیے آپ چاہیں تو کلین ماسٹر استعمال کر سکتے ہیں اور چاہے تو ایواسٹ گرائم فائٹر۔ یہی نہیں ان کے 
علاوہ بھی کئی ایپلی کیشنز اس کام کے لیے مفت دستیاب ہیں۔ حال ہی میں اینٹی وائرس بنانے والی ایک معروف کمپنی F-Secure نے اس میدان میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ایک ایپلی کیشن ’’ایف سکیور بوسٹر‘‘ کے نام سے پیش کی ہے۔ 
ایف سکیور بوسٹر اینڈروئیڈ ڈیوائس میں سے فالتو فائلز وغیرہ ڈیلیٹ کر کے اس کی رفتار کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ یہ بیک گراؤنڈ میں چلنے والے غیر ضروری پراسیسز کو بھی بند کر دیتی ہے جس کی وجہ سے فون یا ٹیبلٹ کی بیٹری بھی 
بہتر کارکردگی دیتی ہے۔اس ایپلی کیشن کو استعمال میں آسان بنانے کے لیے الگ الگ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 

اسپیڈ اپ سسٹم

’’اسپیڈ اپ سسٹم‘‘ کے ذریعے آپ غیر ضروری پراسیسز بند کر کے ریم کا اضافی استعمال روک سکتے ہیں۔ جس سے فوراً ہی ڈیوائس کی رفتار اچھی ہو جاتی ہے اور بیٹری کا غیر ضروری استعمال بھی بند ہو جاتا ہے۔

ڈیلیٹ ٹریسیسز

’’ڈیلیٹ ٹریسیسز‘‘ (Delete Traces) کے حصے میں آپ اپنے فون سے حساس معلومات جیسے کہ کی گئی کالز کی تفصیل، ویب براؤزر کی ہسٹری وغیرہ حذف کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اہم ذاتی ڈیٹا جو آپ فون میں مزید رکھنا نہیں چاہتے اُسے اس ایپ سے اس طرح حذف کر سکتے ہیں کہ بعد میں ری اسٹور نہ کیا جا سکے۔ یعنی یہ کسی بھی فائل کو مستقبل بنیاد پر ڈیلیٹ کر سکتی ہے۔

کلین اپ اسٹوریج

’’کلین اپ اسٹوریج‘‘ کے ذریعے آپ غیرضروری اور فالتو فائلز کو حذف کر کے خالی ڈسک اسپیس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے ذریعے آپ جو چاہیں ایپلی کیشنز اَن انسٹال بھی کر سکتے ہیں۔

ایف سکیور بوسٹر

اگر آپ اپنے فون کو ہمیشہ بہترین حالت میں رکھنا چاہتے ہیں تو ’’ایف سکیور بوسٹر‘‘ ضرور انسٹال کریں کیونکہ یہ نہ صرف ڈیوائس کو بہتر طور پر چلنے میں مدد دیتی ہے بلکہ غیر ضروری پراسیسز کا خاتمہ کر کے بیٹری ٹائمنگ میں بھی اضافے کا سبب بنتی ہے۔ ۔ 


آپ یہ سب ایپلی کیشنز ڈاون لوڈ پر کلک کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔

ہم آپ کے مشکور ہیں کی آپ نے ہمارا بلاگ وزٹ 
کیا۔۔۔