Monday 11 January 2016

فیس بک پر گیم انوائٹس سے کیسے جان چھڑائیں؟


مصنف: تاریخ: 01:00

اسلام و علیکم
فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی دوبڑی قسمیں ہیں۔ ایک وہ جو صرف آن لائن گیمز کھیلتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے 500 دوستوں کو دن میں 5000 نوٹفیکیشنز کا تحفہ دیتے ہیں اور دوسرے وہ جنہیں ان فضول گیمز سے سخت چڑ ہوتی ہے اور اس سے زیادہ ان گیمز ریکویسٹ سے ہوتی ہے جو انکی پروفائل پر منڈلاتی رہتی ہیں۔

اگر آپ بھی ان گیمز اور نوٹیفیکشنز سے پریشان ہیں تو جناب مزید پریشان ہونے
کی اور ان فرینڈ کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ ان گیمز اور ان کے نوٹیفیکشنز کو بآسانی بلاک کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے اپنے فیس بک اکاونٹ میں لاگ ان ہوں۔ اُس کے بعد سیٹینگ   کا انتخاب کریں۔
سیٹینگز کے صفحے پر بائیں جانب بولاکینگ کا آپشن دبائیں۔

اور اگلی اسکریں پر مینج بلاکینگ کا پیج آ جائے گا۔ اس میں آپ نے اگر ایپلی کیشن کو بلاک کرنا چاہتے ہٰیں تو  بلاک ایپس کا انتخاب کریں اور اگر آپ ایپلی کیشن انوائیٹر کو بلاک کرنا چاہتے ہیں تو بلاک ایپ انوائیٹس کا انتخاب کریں۔
اور اس کے سامنے والی بار میں اندراج کرتے ہوے بلاک کرتے جائیں۔
امید ہے کہ اس چھوٹے سے ٹیوٹوریل کی مدد سے آپ کی فیس بک زندگی میں کچھ سکون آجائے گا اور ہر سکرین پر منڈلانے والی یہ انوائٹس اور نوٹیفیکشنز کچھ کم ہونگی۔

فیس بک کے متعلق مزید جاننے کے لیے فیس بک پر کلک کریں۔ شکریہ


مصنف کے بارے میں

عدنان عمر اردو بلاگر ہیں جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کو معلومات کو عام کرنے کے لئے اردو میں بلاگ لکھتے ہیں ۔

;

0 comments:

Post a Comment