Sunday 17 January 2016

اینڈورائیڈ سیلفی لاک


مصنف: تاریخ: 02:21

اسلام و علیکم
 ہمارے دوست احباب اکثر اوقات ہمارے موبائیل فونز کو پکڑ کر ہمارے ایس ایم ایس پرسنل پکچرز وغیرہ دیکھنا شروع کردیتے ہیں جو کہ نہایت ہی غلط بات ہوتی ہے۔
یا گھر میں موبائیل پڑا ہو تو گھر والے چھیڑ خانیاں کرنا شروع ہو جاتے ہیں اکثر اوقات تو بچے ہی موبائیل کی جان نہیں چھوڑتے۔ ان سب مسلوں کا حل ایک ہی ہے اور وہ ہے سیکیورٹی لاک۔
سمارٹ فونز کے لیے بہت سے سیکورٹی لاک بنے اور بن رہےہیں لیکن آج جو لاک ہم آپ کے لیے لائے ہیں اس کا کام دوسرے سیکورٹی لاکس سے کافی الگ ہے۔ 
اس ایپلی کیشن کا سب سے اچھا فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ کے سمارٹ فون کے ساتھ آپ کی غیر موجودگی میں کوئی چھیڑ خانی کرتا ہے تو آپ کا سمارٹ فوں آس شخص کی سیلفی بنا لے گا اور اس شخص کو معلوم تک نہیں ہونے دے گا۔اور جب آپ اپنا سمارٹ فون استعمال کریں گے تب آپ کے سمارٹ فوں کی سکرین پر اس شخص کی سیلفی دیکھا دے گا۔ لہذا ہم ایسے 
سیلفی لاک نام بھی دے سکتے ہیں۔
تو دوستو! اس سیلفی لاک کو حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو پلے سٹور سے کلین ماسٹر کو ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرنا ہو گا کیوںکہ یہ کام کلین ماسٹر ہی نے کرنا ہے۔
ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ ہونے کے بعد خودبخود انسٹال ہو جائے گی۔ اور جب انسٹال ہو جائے تو پھر سٹارٹ پر کلک کردینا
جب کلین ماسٹر کا مین پیج آپ کے سامنے آجائے تواوپر لاکر کے نشان پر کلک کر دیں

جیسے ہی آپ اس لاکر پر کلک کریں گے ایک نیا پیج اوپن ہو جائے گا۔ جس میں 
"Protect You Apps Against Snoopers"
لکھا ہو گا۔ جس جس ایپلی کیشن کو آپ نے سنوپرزسے بچانا ہے اُن ایپلی کیشنز کو چیک کرتے جانا ہے۔ اور آخر میں پروٹیکٹ پر کلک کر دینا ہے۔
آب آپ نے اپنی مرضی کا پیٹرن ڈرا کرنا ہے۔
کنفرم کرنے کے لیے پیٹرن کو دوبارا ڈرا کرنا ہے
جیسے ہی آپ دوبارہ ڈرا کریں گے سکسیس فُلی کا میسج آجائے گا۔ آپ نے نیچے ڈُن کر دینا ہے۔
لو جی آپ کی ایپلی کیشن پروٹیکٹ ہو گی اب باری ہے سنوپرز کی سیٹینگ کرنے کی۔ آپ سیٹینگ میں جا کر سیلفی کی سیٹینگ بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔
یہ تھا آج کا ہمارا سادہ سا ٹیٹوریل۔
اینڈورائیڈ کے متعلق مزید جاننے کے لیے اینڈورائیڈ پر کلک کریں


مصنف کے بارے میں

عدنان عمر اردو بلاگر ہیں جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کو معلومات کو عام کرنے کے لئے اردو میں بلاگ لکھتے ہیں ۔

;

0 comments:

Post a Comment