Tuesday 29 December 2015

فیس بک فرینڈز کو کیسے چُھپایا جاتا ہے۔۔


مصنف: تاریخ: 04:48

اسلام و علیکم
دوستو! آج ہم آپ کو بتائیں گے کے فیس بک پر فرینڈ لسٹ کو کیسے چُھپایا جاتا ہے۔
یہ تو آپ سب دوست جانتے ہیں کہ فیس بک سوشل میڈیا پر حد سے ذیادہ مقبول ہے۔ تو بعذاوقات فرینڈ لسٹ میں ایسے شخص بھی موجود ہوتے ہیں جن کو چُھپانا ضروری ہو جاتا ہے۔ تاکہ میرا کوئی دوست ان کو میری دوست لسٹ میں نہ دیکھ سکے۔
تو اس کے لیے ہمیں پہلے فیس بک پر لُاگ ان ہونا ہے اس کے بعد اپنی پروفائل پر جانا ہے اور وہاں فرینڈز کو سلیکٹ کرنا ہے۔
جیسے ہی ہم فرینڈز کو کلک کریں گے ہماری پوری فرینڈز لسٹ اوپن ہو جائے گی۔
پیج کے اوپر دائیں سائید پر فائینڈ فرینڈ کے ساتھ مینج کا اوپشن ہو گا اُس پر کلک کردینا ہے۔
آپ کے کلک کرنے سے ایڈیٹ پرویسی کا اوپشن آئے گا آپ نے اس پر کلک کر دینا ہے۔ کلک کرتے ہی مینی پیج اوپن ہو گا۔
اس پیج میں تین اوپشن ہوں گے۔
فرینڈز لسٹ،فالونگ اور فالورز
آپ نے فرینڈز لسٹ کے سامنے پبلک پر کلک کرنا ہے۔آپ کے کلک کرتے ہی بوٹن بار اوپن ہو گی۔
اس میں پبلک، فرینڈز اور اونلی می کا اوپشن ہو گا۔ آپ نے اونلی می پر کلک کر دینا ہے


اس کے بعدآپ نے ڈُن پر کلک کر دینا ہے۔
اس طرح آپ کی فرینڈ لسٹ کسی کو نظر نہیں آئے گی۔
اگر آپ اپنے فالورز کو بھی چُھپانا چاہتے ہیں تو فالورز کے سامنے پبلک پر کلک کر کے اسی طرح اونلی می کو سلیکٹ کر کے ڈُن کر دیں۔
آپ ک فالورز بھی کسی کو نظر نہیں آئیں گے۔



ہم آپ کے مشکور ہیں کہ آپ نے ہمارا بلاگ وزٹ کیا۔۔ عدنان عمر

  نوٹ: جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔  از عدنان عمر

مصنف کے بارے میں

عدنان عمر اردو بلاگر ہیں جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کو معلومات کو عام کرنے کے لئے اردو میں بلاگ لکھتے ہیں ۔

;

0 comments:

Post a Comment