آپ نے یقیناً فیس بک پر جعلی مزاحیہ پوسٹس دیکھی ہوں گی۔ اگر آپ چاہیں تو آپ بھی ایسی پوسٹس بہت ہی آسانی سے بنا سکتے ہیں۔ پوسٹ بنانے کے لیے یہ ویب سائٹ وزٹ کریں:
یہ کام مکمل کرنے کے بعد پوسٹ پر کلک کر کے اسے ایڈٹ کر کے کچھ بھی اپنی مرضی سے لکھ لیں۔ پوسٹ پر مارک زکربرگ کی جانب سے پہلا لائیک بھی موجود ہو گا۔ اس نام پر کلک کر کے آپ اپنی مرضی سے جو چاہیں نام ٹائپ کر سکتے ہیں۔ اس طرح یوں محسوس ہو گا جیسے اس بندے نے اس پوسٹ کو لائیک کیا ہے۔
اب نیچے آپ جتنے چاہیں تبصرے بھی شامل کر سکتے ہیں۔ تبصرہ شامل کرنے کے لیے پلس کے بٹن پر کلک کریں اور وہی پوسٹ والا عمل دوبارہ دُہرانا پڑے گا۔ یعنی تصویر منتخب کریں، نام لکھیں اور تبصرہ ٹائپ کر دیں۔ تبصرے شامل کرنے کے بعد ان کی ترتیب بھی بدلی جا سکتی ہے یعنی انھیں اوپر نیچے کیا جا سکتا ہے۔ تمام کارروائی مکمل کرنے کے بعد آپ اسے محفوظ کر کے اپنی وال پر شیئر کر سکتے ہیں۔ تبصرے کے علاوہ فوٹو، فرینڈشپ، ریلیشن شپ، لائیک اور ایونٹ کی پوسٹ بھی بنائی جا سکتی ہے۔
شکریہ کہ آپ نے ھمارا بلاگ وزٹ کیا۔ عدنان عمر
Bahot achy adnan umar bhai...
ReplyDeletehm thnx.
ReplyDeletenice,,,,,,,,,,,
ReplyDelete