اسلا م و علیکم۔
آج کے اس کالم میں ھم آپ کو سکھائیں گے کے اینڈروئیڈ فون کے لاک سکرین پر اپنا نام کیسے لکھا جاتا ھے۔
کمپیوٹر کی لاک اسکرین پر ہمارا نام موجود ہوتا ہے، جس سے سب اندازا لگا سکتے ہیں کہ یہ کمپیوٹر کس کی مالکیت ہے۔ جبکہ اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر ایسا نہیں ہوتا، بلکہ ایک سادہ سا لاک موجود ہوتا ہے۔ حالاں کہ اینڈروئیڈ میں مالک کا نام لاک اسکرین پر دکھانے کا آپشن موجود ہوتا ہے۔ تاکہ فون دیکھتے ہی سب جان سکیں کہ یہ کس کا ہے۔
فون پر اپنا نام لکھنے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کریں۔
اینڈروئیڈ کی سیٹنگز کھول لیں
سیٹنگز کھل جائیں تو
سیکیورٹی کے آپشن پر کلک کریں۔ اگر آپ کے پاس اینڈروئیڈ کِٹ کیٹ ہے تو سکیوریٹی کی بجائے ’
’سکیوریٹی اینڈ اسکرین لاک‘‘ کا آپشن ہو گا۔
سکیوریٹی کے حصے میں دیکھیں تو یہاں
Owner info
کا آپشن موجود ہو گا۔ اس پر کلک کریں۔
اگلی اسکرین پر
Show owner info on lock screen
کے آپشن کے ساتھ موجود چیک باکس کو چیک لگا دیں۔
اب نیچے آپ اپنا نام یا جو بھی چاہیں ٹائپ کر سکتے ہیں۔
یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ کا نام اسکرین پر کیسا دکھائی دے رہا ہے،
سیٹنگز کو اب بند کر دیں اور فون لاک کر کے دیکھیں۔
آپ کا نام اسکرین پر سامنے ہی موجود ہو گا۔
فون پر مالک کا نام لکھنا آپ کے فون کی سکیوریٹی کو تھوڑا بڑھا دیتا ہے۔
خوانخواستہ آپ کہیں فون رکھ کر بھول جائیں تو کوئی بھی دیکھتے ہی جان سکتا ہے کہ یہ فون کس کا ہے۔
اگر آپ اس فیچر کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اپنے نام کے نیچے اپنا نمبر یا ای میل ایڈریس بھی لکھ سکتے ہیں،
تاکہ فوری آپ سے رابطہ کیا جا سکے
ReplyDeletehum